30 مئی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے نشریاتی ادارے آئي آر آئي بی کے سربراہ عزت اللہ ضرغامی نے کہا ہےکہ مصر کے عوام کاانقلاب اسلامی انقلاب سے متاثر ہے اور اس نے ڈکٹیٹر کو اقتدار سے کنارہ کشی پرمجبور کردیا۔

ابنا: عزت اللہ ضرغامی نے آج مصر کے علماء، دانشوروں اور انقلابی جوانوں کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ مصر کے عوام نے ایرانی عوام سے متاثر اور آپس میں متحد ہوکر اپنے ملک کے ڈکٹیٹر کو جسے امریکہ اور صیہونی حکومت کی بے دریغ حمایت حاصل تھی اقتدار سے کنارہ کشی پر مجبور کردیا۔ انہوں نے ایران و مصر کے ثقافتی اشتراکات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام حریت پسند قوموں کے انسانی اور اسٹریٹیجیک اہداف کے سلسلےمیں مشترکہ نظریہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے معنوی اور تشہیراتی سطح پر انقلاب مصر کی حمایت کی ہے اور ایرانی ذرایع ابلاغ نے ملت مصر کی کامیابی میں کردار ادا کیا ہے اور یہ کوششیں انسانی فرض کی ادائیگي کے طور پر جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا کے پرانے ہتھکنڈے مصر کے انقلاب کی ترقی پراثر انداز نہیں ہونگے۔ ضرغامی نے خبردار کیا کہ مغربی طاقتیں مصر کے انقلاب کو منحرف کرنے کی کوشش کررہی ہیں اور یہ مصری شخصیتوں کا فریضہ ہےکہ انقلاب کو صحیح راہ پرقائم رکھیں اور وہ اسلامی انقلاب کو مشعل راہ بناکر اپنے انقلاب کے اھداف کے حصول کی ضمانت دے سکتےہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت